سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف کلیم وٹو کی سے ملاقات مسائل پر گفتگو
میلسی (نامہ نگار ) مریم یوتھ فورس میلسی کے جنرل سیکرٹری محمد کلیم وٹو نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات ایچ بلاک، 180 ماڈل ٹاؤن، مرکزی سیکرٹریٹ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دفتر لاہور میں ہوئی، جہاں محمد کلیم وٹو نے انہیں کارکنوں کے مسائل اور مسلم لیگ (ن) کے لیے ان کے جوش و جذبے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کو اسلام آباد میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ اس موقع پر میاں کلیم وٹو نے کہا کہ محترمہ تہمینہ دولتانہ ایم این اے کا سیاسی سفر کارکنوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ملاقات کے موقع پر چوہدری کاشف گجر، رمضان بلوچ، عمر راجپوت اور دیگر کارکن بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments