سمال ٹریڈرزکے نئے عہدیداران نے عہدے سنبھال لئے

سمال ٹریڈرزکے نئے عہدیداران  نے عہدے سنبھال لئے

ملتان (لیڈی رپورٹر) ملتان چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس سلسلے میں چیمبر کا سالانہ اجلاس عام مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں صنعت و تجارت کی ترقی اور تاجر برادری کی فلاح کیلئے بھرپور جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے رکن مرزا اعجاز نے نومنتخب عہدیداران کی کامیابی کا حتمی اعلان کیا، جس کے مطابق خواجہ عمار یاسر صدر، شیخ محمد علی سینئر نائب صدر اور محمد احمد نائب صدر منتخب ہوئے ۔ ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ارکان پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔سبکدوش صدر شیخ فہیم ستار نے اپنے دور کی کارکردگی سے شرکا کو آگاہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ صدر خواجہ عمار یاسر نے کہا کہ چیمبر کی صدارت ان کیلئے اعزاز کے ساتھ بڑی ذمہ داری بھی ہے ۔ وہ ممبران کے اعتماد پر پورا اترنے اور چیمبر کو مزید فعال، مضبوط اور باوقار ادارہ بنانے کیلئے کام کریں گے ۔چھوٹے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانا، کاروباری ماحول بہتر بنانا، ٹیکس اور سرکاری اداروں سے متعلق مشکلات کا حل، نوجوانوں کیلئے کاروباری مواقع پیدا کرنا اور ملتان کی معاشی ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...