سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی چیئرمین کمیونٹی امپیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی ساجد نذیر کھرل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔۔
سرائیکی وسیب کیلئے ایک اور اعزاز اور خوشخبری ہے کہ چیئرمین سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی رانا محمد فراز نون کو باکو، آذربائیجان میں بین الاقوامی کمیونٹی امپیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی نامزدگی سرائیکی وسیب اور پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے اور رانا محمد فراز نون کی قیادت، گراس روٹس لیول پر عوامی وکالت، عوامی خدمت اور سرائیکی خطے کے حقوق، فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے جدوجہد کا اعتراف ہے ۔ ساجد نذیر کھرل نے مزید کہا کہ رانا محمد فراز نون کو عوامی خدمت کیلئے لگن کے اعتراف میں معتبر کمیونٹی امپیکٹ ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے ۔ ان کے مطابق رانا محمد فراز نون 3 اکتوبر کو اپنے خصوصی وفد کے ہمراہ باکو، آذربائیجان روانہ ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments