انجمن تاجران المسلم روڈ الیکشن اتحاد گروپ بلامقابلہ کامیاب
ملتان (لیڈی رپورٹر) انجمن تاجران المسلم روڈ کچی آبادی ممتاز آباد کے انتخابات میں اتحاد گروپ بلامقابلہ کامیاب ہوگیا جبکہ طاہر حنیف صدر منتخب ہوگئے ۔
انتخابات کیلئے بزرگ تاجر رہنما اور سرپرست اعلیٰ چیمبر آف سمال ٹریڈرز خواجہ محمد شفیق کی جانب سے تشکیل دی گئی الیکشن کمیٹی میں حافظ یاسر رحمن، شہوار حسین اور طارق سلیم شامل تھے ۔ الیکشن کمیٹی نے تاجر برادری کے بڑے اجتماع میں انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔الیکشن کمیٹی کے مطابق انتخابات کیلئے اتحاد گروپ کے سربراہ مرزا عاقل اور فرینڈز گروپ کے محمد جمیل نے گروپ رجسٹریشن کیلئے درخواستیں جمع کرائیں۔ کمیٹی نے انتخابی ضابطے اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد متفقہ فیصلے کے تحت فرینڈز گروپ کی رجسٹریشن کی درخواست مسترد کردی ۔جبکہ اتحاد گروپ کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیا۔نتائج کے مطابق مرزا عاقل کی جانب سے نامزد صدر طاہر حنیف بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments