محکمہ انہار کا کمپیوٹر آپریٹر 30ہزار رشوت لیتے گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر) اینٹی کرپشن ملتان ریجن کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انہار ملتان کے کمپیوٹر آپریٹر محسن کو 30 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے رشوت کی رقم برآمد کرکے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لی گئی۔ ملزم کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے ، جبکہ ملزم سے رشوت وصول کرنے کے معاملے اور دیگر متعلقہ امور پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments