شاکر حسین شاکر کی ستارہ امتیاز کیلئے نامزدگی پر تقریب
ملتان (لیڈی رپورٹر) معروف شاعر، ادیب، کالم نگار اور اینکر پرسن شاکر حسین شاکر کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کیے جانے پر ان کے اعزاز میں ملتان ٹی ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کی میزبانی معروف شاعر، دانشور و کالم نگار ملک ارشد اقبال بھٹہ نے کی جبکہ صدارت سابق رکن صوبائی اسمبلی سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شاکر حسین شاکر کی ادبی، صحافتی اور ثقافتی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی قومی سطح پر پذیرائی ملتان کیلئے بھی باعث اعزاز ہے ۔ سید احمد مجتبیٰ گیلانی نے کہا کہ شاکر حسین شاکر نے اپنی علمی و ادبی خدمات سے ملتان کا نام روشن کیا۔ خالد مسعود خان، اظہر سلیم مجوکہ، سجاد جہانیہ، عامر شہزاد صدیقی، آصف کھیتران اور دیگر مقررین نے بھی ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments