ریلوے ملازمین کی بریت، 18 لاکھ 72 ہزار ریکوری کی درخواست خارج

ریلوے ملازمین کی بریت، 18 لاکھ  72 ہزار ریکوری کی درخواست خارج

ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے ریلوے کے بکنگ کلرک اور کمرشل سپروائزر کی بریت کے خلاف پاکستان ریلوے کی رٹ درخواست خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالتوں کے فیصلے برقرار رکھے ۔

 ریلوے نے دونوں ملازمین سے 18 لاکھ 72 ہزار روپے کی ریکوری کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے بکنگ کلرک اور کمرشل سپروائزر پر الزام عائد کیا تھا کہ ساہیوال ریلوے اسٹیشن کے سٹاک میں 26 ٹکٹ ایسے پائے گئے جن کے سیریل نمبر 045515 سے شروع ہوتے تھے۔ ، جبکہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اسی سیریل کے ٹکٹ لانڈی کراچی کو جاری کیے گئے تھے ۔ ریلوے نے ان ٹکٹوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ان کی مالیت تقریباً 20 لاکھ روپے بتائی اور انکوائری کمیٹی تشکیل دی، جس نے دونوں ملازمین کو 18 لاکھ 72 ہزار روپے کے غبن کا ذمہ دار قرار دیا۔ اس پر مقدمہ درج کیا گیا، تاہم ریلوے حکام عدالت میں الزامات کے شواہد پیش نہ کر سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...