آفٹر نون سکولز کی فعالیت کیلئے نئے داخلہ معیار مقرر
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے آفٹر نون ایلیمنٹری سکولز کی فعالیت برقرار رکھنے کیلئے نئے معیار مقرر کرتے ہوئے تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
مراسلے کے مطابق مقررہ معیار پر پورا اترنے والے سکول تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔ جی پی ای پروگرام کے تحت منتخب یا گود لیے گئے 1500 سکولز، جو پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلیمنٹیشن یونٹ (پی ایم آئی یو) کے ذریعے فنڈز حاصل کر رہے ہیں، آفٹر نون ایلیمنٹری سکولز کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق لڑکوں کے ان سکولوں میں جہاں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں میں طلبہ کی مجموعی تعداد 50 یا اس سے زائد ہے۔ ، وہاں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
اسی طرح گرلز آفٹر نون ایلیمنٹری سکولز میں چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کی مجموعی طالبات کی تعداد 35 یا اس سے زیادہ ہونے کی صورت میں سکول فعال رہیں گے ۔ محکمہ نے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ معیار کے مطابق سکولوں کی فعالیت یقینی بنائی جائے ۔ ضلعی حکام کو طلبہ کے داخلوں، سکولوں کی صورتحال اور تعلیمی سرگرمیوں کی باقاعدہ نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ محکمہ کے مطابق نئے معیار کا مقصد ایسے سکولوں میں تعلیمی سلسلہ برقرار رکھنا ہے جہاں ایلیمنٹری جماعتوں میں مناسب تعداد میں طلبہ و طالبات زیرتعلیم ہیں اور دستیاب وسائل کو ضرورت کے مطابق استعمال کیا جاسکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments