خانیوال :بچھو کے ڈنک سے 7سالہ بچی زینب جاں بحق
خانیوال :بچھو کے ڈنک سے 7سالہ بچی زینب جاں بحق کھیلتے ہوئے بچھو نے ڈنک مارا ،بچی ملتان منتقلی کے دوران دم توڑگئی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ریلوے کالونی میں بچھو کے ڈنک سے سات سالہ بچی زینب جاں بحق ہوگئی۔ تفصیل کے مطابق ریلوے کالونی میں کھیلتے ہوئے سات سالہ زینب بچھو کے ڈنک کا شکار ہوگئی، جس کے باعث اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ تشویشناک حالت میں بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم حالت مزید خراب ہونے پر ڈاکٹروں نے اسے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیا۔ نشتر ہسپتال منتقلی کے دوران بچی راستے میں دم توڑ گئی۔ جاں بحق ہونے والی بچی ریلوے کالونی کے رہائشی ریلوے ملازم عرفان کی بیٹی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچھو کے ڈنک کے علاج کے لیے کوئی مخصوص ویکسین دستیاب نہیں۔ والد عرفان نے سرکاری ہسپتالوں میں بچھو کے ڈنک کے علاج اور ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments