فروخت شدہ موٹرسائیکلوں کے جرمانے سابق مالکان کو موصول

 فروخت شدہ موٹرسائیکلوں کے جرمانے سابق مالکان کو موصول

فروخت شدہ موٹرسائیکلوں کے جرمانے سابق مالکان کو موصول ایکسائز ریکارڈ منتقل نہ ہوسکا ، سابق مالکان شدید پریشانی کا شکار ، کارروائی کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) محکمہ ایکسائز کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، جبکہ فروخت شدہ موٹرسائیکلیں ریکارڈ میں سابق مالکان کے نام پر موجود ہونے کے باعث ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے انہیں موصول ہونے لگے ہیں۔ تفصیل کے مطابق شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے نام پر رجسٹرڈ موٹرسائیکلیں کئی سال قبل فروخت کی جاچکی ہیں، تاہم محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ میں تاحال ان کے نام پر موجود ہیں۔ نئے مالکان کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر عائد جرمانے سابق مالکان کے گھروں میں بھجوائے جارہے ہیں، جس سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں کی ملکیت منتقل کرانے اور ریکارڈ درست کروانے کے لیے انہیں محکمہ ایکسائز کے دفاتر کے بار بار چکر لگانا پڑتے ہیں، تاہم مسئلہ بروقت حل نہیں کیا جاتا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا نوٹس لے کر ریکارڈ درست، فروخت شدہ موٹرسائیکلوں کی بروقت منتقلی اور بلاجواز جرمانوں سے متاثرہ شہریوں کی داد رسی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...