گھریلو تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا، تشدد سے ایک زخمی
گھریلو تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا، تشدد سے ایک زخمیریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد دی، پولیس کی موجودگی میں ہسپتال منتقل
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گھریلو معاملا ت پر دو بھائیوں میں جھگڑے کے دوران بڑے بھائی کے مبینہ تشدد سے چھوٹا بھائی زخمی ہوگیا، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا۔ تفصیل کے مطابق کوٹ ادو شہر میں نور شاہ چوک کے قریب گھریلو معاملات پر دو بھائیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس دوران بڑے بھائی نے مبینہ طور پر چھوٹے بھائی مرزا قاسم کو کسی نامعلوم چیز سے مار کر زخمی کردیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور 35سالہ مرزا قاسم کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمی کی بائیں بھنویں پر معمولی کٹ اور ناک پر سوجن تھی۔ مزید علاج معالجے اور قانونی کارروائی کیلئے پولیس کی موجودگی میں زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادو منتقل کردیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments