خانیوال:گھر میں آگ لگنے سے 3 خواتین جھلس گئیں
خانیوال:گھر میں آگ لگنے سے 3 خواتین جھلس گئیں کھیل کے دوران آگ لگی ،3 سالہ شگفتہ، منساء اورارشاد بی بی ہسپتال نتقل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) گھر میں اچانک آگ لگنے کے نتیجے میں تین افراد جھلس گئے ، جبکہ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ تفصیل کے مطابق 148 پندرہ ایل میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو 1122کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں آگ لگنے کی وجہ بچوں کا کھیل کے دوران آگ لگانا بتائی گئی ہے ۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد جھلس گئے ، جن میں تین سالہ شگفتہ، تین سالہ منساء اور 33 سالہ ارشاد بی بی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں مزید طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments