مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کارکن پارٹی کا اثاثہ:تہمینہ دولتانہ
مشکل وقت میں ساتھ دینے والے کارکن پارٹی کا اثاثہ:تہمینہ دولتانہ مقامی حکومتوں کے قیام کے بعد کارکنوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی :گفتگو
وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی )سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی محترمہ تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مقامی حکومتوں کے قیام کے بعد کارکنوں کو اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ وہ عوامی خدمت میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے کارکن و کوآرڈینیٹر برائے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ابوبکر آرائیں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی مضبوطی میں کارکنوں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے ۔ قیادت کارکنوں کی خدمات اور وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور انہیں مقامی سطح پر عوامی خدمت کے مزید مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کا اہم ذریعہ ہے ، اس لیے مقامی حکومتوں میں ایسے کارکنوں اور نمائندوں کو آگے لانا ضروری ہے جو عوام کے مسائل سے براہِ راست آگاہ ہوں اور ان کے حل کے لیے فعال کردار ادا کر سکیں۔اس موقع پر ابوبکر آرائیں نے پارٹی امور اور بالخصوص صحت کے شعبے سے متعلق معاملات پر تہمینہ دولتانہ سے تبادلہ خیال کیا اور پارٹی کارکنوں کے مسائل و تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments