ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ بڑھائی جائے ،سمال ٹریڈرز
ٹیکس گوشوارے جمع کرانیکی تاریخ بڑھائی جائے ،سمال ٹریڈرزایف بی آر آن لائن نظام کی مشکلات دور کرکے تاجروں کو سہولت دے ،مطالبہ
ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے صدر اور نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی رکن چیمبر آف کامرس ملتان چودھری طارق کریم، سینئر نائب صدر عاطف غفار، جنرل سیکرٹری شیخ عامر سلیم، مظفرگڑھ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، خانیوال اور وہاڑی کے عہدیداران نے وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں کم از کم دو ماہ کی توسیع کی جائے اور ٹیکس نظام کو مزید آسان بنایا جائے ۔مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ گوشوارے جمع کرانے کی موجودہ آخری تاریخ 30 ستمبر ہے ، تاہم کاروباری برادری کو آن لائن گوشوارے جمع کرانے میں متعدد مشکلات کا سامنا ہے ۔ انٹرنیٹ کی سست رفتاری، ایف بی آر کے آن لائن پورٹل میں تکنیکی مسائل اور سسٹم کے بروقت اپ ڈیٹ نہ ہونے سے ٹیکس گزار پریشان ہیں۔چودھری طارق کریم نے کہا کہ تاجر برادری ٹیکس قوانین کی پابندی کرتے ہوئے بروقت گوشوارے جمع کرانا چاہتی ہے ، لیکن آن لائن نظام میں رکاوٹوں کے باعث مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو پیچیدہ بنانے کے بجائے عام کاروباری فرد کی سمجھ کے مطابق آسان اور سادہ بنایا جائے ۔ ایف بی آر پورٹل کو بھی تیز رفتار اور صارف دوست بنایا جائے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ آخری تاریخ میں کم از کم دو ماہ کی توسیع، آن لائن نظام کی خامیوں کا فوری خاتمہ اور ٹیکس گزاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں، جس سے ٹیکس نیٹ بڑھانے اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments