ویمن یونیورسٹی ، داخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیع
ویمن یونیورسٹی ، داخلوں کی تاریخ میں دو اکتوبر تک توسیعبی ایس، اے ڈی پی، بی ایڈ، پوسٹ اے ڈی پی ، سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے
ملتان (خصوصی رپورٹر)دی ویمن یونیورسٹی ملتان نے فال 2026ء کے مختلف پروگرامز میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ ترجمان کے مطابق طالبات اب 2 اکتوبر 2026ء تک آن لائن داخلہ فارم جمع کراسکتی ہیں۔ یونیورسٹی میں بی ایس، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (اے ڈی پی)، بی ایڈ، پوسٹ اے ڈی پی اور مختلف سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے دیے جا رہے ہیں۔ چار سالہ بی ایس پروگرامز میں ڈیٹا سائنس، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، نینو ٹیکنالوجی، ڈیٹا اینالیٹکس، بی بی اے ، گرافک ڈیزائننگ، اینیمیشن اور ماس کمیونیکیشن سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری، پوسٹ اے ڈی پی، بی ایس پانچویں سمسٹر اور ڈیڑھ سالہ بی ایڈ پروگرام بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔ ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن اور ڈیجیٹل جرنلزم کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ جات جبکہ پوڈکاسٹ پروڈکشن، کلائمیٹ چینج رپورٹنگ، سوشل میڈیا گورننس اور آرٹس کے سرٹیفکیٹ کورسز بھی شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق طالبات کیلئے مختلف سکالرشپس اور مالی معاونت کے پروگرامز بھی دستیاب ہیں۔ یونیورسٹی میں جدید لیبارٹریز، ڈیجیٹل لائبریری، وائی فائی، ہاسٹل، ٹرانسپورٹ اور کیریئر کونسلنگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تمام داخلے خواتین امیدواروں کیلئے ہیں اور درخواستیں یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔ بلوچستان، سابق فاٹا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اوورسیز پاکستانیوں کیلئے مخصوص نشستیں بھی رکھی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments