ملتان چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

ملتان چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ

ملتان چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ نئی قیادت اعتماد پر پورا اترنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی،شفیق پتافی

ملتان (لیڈی رپورٹر)سیاسی و سماجی رہنما منظور احمد ڈومرہ کی جانب سے ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ تقریب میں صدر چیمبر ڈاکٹر شفیق پتافی، سینئرنائب صدر اظہر ممتاز، نائب صدر عبدالوہاب سمیت چیمبر کے دیگر عہدیداران اور تاجر و صنعتکار شریک ہوئے ۔ اس موقع پر منظور احمد ڈومرہ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ، اس کے مسائل کے حل اور سازگار کاروباری ماحول کی فراہمی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور ملتان کی معاشی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ صدر چیمبر ڈاکٹر شفیق پتافی نے کہا کہ نئی قیادت تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائے گی۔ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل متعلقہ اداروں کے سامنے موثر انداز میں اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے عشائیے کے انعقاد پر منظور احمد ڈومرہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...