تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 27سالہ نوجوان جاں بحق
تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 27سالہ نوجوان جاں بحق اڈا 37پھاٹک کے قریب حادثہ، نوجوان کی موت پر پورا گاؤں سوگوار ہوگیا
ماچھیوال (نامہ نگار ) نواحی علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر 27سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی چک 164 ای بی کے رہائشی سید ریاض حسین شاہ کا 27سالہ بیٹا فیضان علی شاہ کام کے سلسلے میں بورے والا گیا ہوا تھا اور واپسی پر اڈا 37 پھاٹک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پورا گاؤں سوگ میں ڈوب گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments