زکریا یونیورسٹی کا دو روزہ سلیکشن بورڈکا اجلاس شروع
زکریا یونیورسٹی کا دو روزہ سلیکشن بورڈکا اجلاس شروع شعبہ انگریزی میں اسسٹنٹ پروفیسرز کے امیدواروں کے انٹرویوز آج ہونگے
ملتان (خصوصی رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا دو روزہ سلیکشن بورڈ اجلاس آج سے شروع ۔ یہ 2026ء کا دوسرا سلیکشن بورڈ ہے ۔ پہلے روز شعبہ انگریزی میں اسسٹنٹ پروفیسرز کی مستقل اسامیوں پر بھرتی کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسرز کی 3 مستقل اسامیوں کیلئے 18 اہل امیدواروں کو انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ امیدواروں کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یونیورسٹی سے متعلقہ شعبے میں پی ایچ ڈی مقرر کی گئی ہے اور تمام شارٹ لسٹ امیدوار پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں۔ امیدواروں میں ملکی و غیر ملکی جامعات سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے اسکالرز شامل ہیں۔ غیر ملکی جامعات سے پی ایچ ڈی کرنے والے امیدواروں میں ڈاکٹر بریرہ نذیر، ڈاکٹر علی فواد، ڈاکٹر عمیر منیر ہاشمی اور ڈاکٹر فریحہ اعظم شامل ہیں۔ دیگر امیدواروں میں ڈاکٹر مریم امتیاز، ڈاکٹر اسراء خان، ڈاکٹر سیدہ نوبیہ زہرہ، ڈاکٹر عائشہ نسیم، ڈاکٹر سارہ شہباز، ڈاکٹر سعدیہ رحیم، ڈاکٹر فاطمہ ظفر بیگ، ڈاکٹر عبدالرشید، ڈاکٹر زینت ناز، ڈاکٹر فائزہ مسعود، ڈاکٹر سعدیہ ملک، ڈاکٹر ثوبیہ عباس، ڈاکٹر محمد احمد، ڈاکٹر حافظ عبدالحسیب حکیمی، ڈاکٹر مظفر قدر، ڈاکٹر حرا علی اور ڈاکٹر محمد اکرم شامل ہیں۔ سلیکشن بورڈ کے دوسرے روز بھی مختلف اسامیوں پر امیدواروں کے انٹرویوز اور بھرتی کے مراحل مکمل کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments