جیسمین لائنز کلب کا اجلاس، دل کی صحت پر سیمینار کا فیصلہ

جیسمین لائنز کلب کا اجلاس، دل کی صحت پر سیمینار کا فیصلہ

جیسمین لائنز کلب کا اجلاس، دل کی صحت پر سیمینار کا فیصلہورلڈ ہارٹ ڈے پر امراض، بچاؤ اور صحتمند زندگی بارے آگاہی دی جائے گی

ملتان (لیڈی رپورٹر) جیسمین لائنز کلب ملتان کا ماہانہ اجلاس صدر فرحت شفیق کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں کلب کی گزشتہ ماہ کی فلاحی، سماجی اور رفاہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ آئندہ ماہ کے منصوبوں اور عوامی خدمت کے مختلف امور پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری کلب اقصیٰ زہرہ نے گزشتہ ماہ کی کارکردگی اور کلب کی جانب سے انجام دی جانے والی سماجی سرگرمیوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر فرحت شفیق نے کہا کہ صحت مند معاشرے کیلئے عوام میں بیماریوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر 29 ستمبر کو دل کے امراض، ان سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور صحت مند طرز زندگی کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ سیمینار کا مقصد عوام میں دل کی صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے ۔

 انہوں نے کہا کہ جیسمین لائنز کلب معاشرتی فلاح و بہبود، خواتین کی خدمت اور عوامی آگاہی کے منصوبوں کو ترجیح دیتے ہوئے خدمت کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گا۔ اجلاس میں عفت سعید، رفعت اعظم، ساجدہ خلیل، عالیہ افضل، عطیہ حمید، عفیفہ شہزاد، جیسمین فرخ، سمیرا اخلاق، عروسہ سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ شرکا نے کلب کی آئندہ سرگرمیوں کو مزید منظم اور فعال بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...