ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق،شوہر،بچی زخمی

ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، خاتون جاں بحق،شوہر،بچی زخمی

جہانیاں (نمائندہ دنیا) یوسف آباد، ساہیوال روڈ پر تیز رفتار ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 23 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ اس کا شوہر اور۔۔۔

 تین سالہ بیٹی زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 136 دس آر کا رہائشی کاشف اپنی 23 سالہ بیوی ماجدہ بی بی اور تین سالہ بیٹی سویرا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ یوسف آباد، ساہیوال روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے انہیں ٹکر مار دی۔ حادثے میں ماجدہ بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔، جبکہ اس کا شوہر کاشف اور کمسن بیٹی سویرا زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بعدازاں متوفیہ ماجدہ بی بی کی نماز جنازہ ادا کی گئی، جس کے بعد اسے سپرد خاک کر دیا گیا۔ واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...