افسروں،نان ٹیچنگ سٹاف کی بھی ریشنلائزیشن پر غور
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کے بعد افسروں اور نان ٹیچنگ سٹاف کی بھی ریشنلائزیشن پر غور شروع کر دیا ہے۔۔
، جس کے لیے ایم ڈی پیف کی زیرِ صدارت ریشنلائزیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔محکمہ سکول ایجوکیشن میں افسروں کی مزید خالی آسامیوں کو بھی ختم کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے ۔ اس سے قبل ریشنلائزیشن کا دائرہ کار صرف سکولوں تک محدود تھا ۔ افسروں کے گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کو فوری طور پر متعلقہ سکولوں میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی جائے گی۔، جبکہ مقررہ سٹیشن پر حاضری نہ دینے والے ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق ریشنلائزیشن کا مقصد دستیاب افرادی قوت کا مؤثر استعمال اور تعلیمی اداروں میں عملے کی ضرورت کے مطابق تعیناتی کو یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments