فرسٹ ایئر کے پیپرز کی ری مارکنگ کا شیڈول جاری
ملتان(خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے فرسٹ ایئر کے پیرز کی ری مارکنگ کا شیڈول جاری کردیا ۔ترجمان کے مطابق انٹرمیڈیٹ (پارٹ فرسٹ) پہلا سالانہ امتحان 2026 کا رزلٹ شائع ہو گیا ہے۔۔۔
ایسے امیدوار جو اپنا رزلٹ، مضمون/مضامین کی ری چیکنگ کروانا چاہتے ہوں وہ بورڈ قانون کے مطابق بذریعہ آن لائن سسٹم درخواست گزار سکتے ہیں۔ مقررہ تاریخ کے اندر اندر ادا شدہ بینک چالان کی اصل کاپی اسسٹنٹ کنٹرولر سیکریسی کے دفتر میں دستی یا بذریعہ ڈاک لازمی جمع کروائیں بصورتِ دیگر ری چیکنگ کی درخواست پر کارروائی نہیں ہو سکے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments