ویمن یونیورسٹی سینڈیکیٹ میں چار نئے ارکان تعینات

ویمن یونیورسٹی سینڈیکیٹ  میں چار نئے ارکان تعینات

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی ملتان کی سینڈیکٹ کے چار نئے ارکا ن تعیناتی کردی گئی تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے جاری۔۔

 کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، گورنر/چانسلر نے ویمن یونیورسٹی ملتان ایکٹ 2010کے تحت ویمن یونیورسٹی ملتان کی سنڈیکیٹ کے لئے تین سال کی مدت کے لئے چار نئے ارکان کی نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وائس چانسلر کوٹے پر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم ، جامعہ پنجاب لاہور کے فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومنیٹیز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، حکومت پاکستان کے ریٹائرڈ وفاقی سیکرٹری عارف انور بلوچ کو مرد ممتاز شخصیت، اور بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کی زولوجی کی پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ اقبال بطورفی میل ممتاز شخصیا کے کوٹے میں تعینات کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...