سکول میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی بارے سیمینار
وہاڑی (خبرنگار ، نمائندہ خصوصی ) گرائمر ہائر سیکنڈری سکول وہاڑی میں پرنسپل مسز صائمہ کی خصوصی دعوت پر ہاجرہ زینب قرآن اکیڈمی کے تعاون سے کئیر میڈیکل اینڈ ڈایاگناسٹک سنٹر وہاڑی کے۔۔۔
زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں ڈاکٹرز نے خواتین اور طالبات کو مرض کی ابتدائی علامات، خطرے کے عوامل، خود معائنے اور بروقت تشخیص کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ چھاتی میں گلٹی یا غیر معمولی تبدیلی پر مستند معالج سے فوری رجوع کرنا چاہیے ۔ سی ای او ہاجرہ زینب قرآن اکیڈمی مسز عذرا عبدالحئی چوہدری نے کہا کہ خواتین کی صحت پورے خاندان کی صحت سے وابستہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments