تقریری مقابلے ،گریجویٹ کالج آف کامرس وہاڑی کے طلبہ کی نمایاں کامیابی
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ تقریری مقابلوں میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس وہاڑی کے طلبہ نے ۔۔۔
نمایاں کامیابیاں حاصل کیں عثمان عبداللہ نے ضلعی سطح پر انگلش تقریری مقابلے میں پہلی محمد طلحہ نے اردو تقریری مقابلے میں دوسری جبکہ حسن خالد نے تحصیل سطح پر اردو تقریری مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی کالج کے پرنسپل نے کامیاب طلبہ میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور ان کی تیاری میں اہم کردار ادا کرنے والی فنکشن کمیٹی کی انچارج محترمہ حمیرا ہما نعیم سردار عمر فاروق احمد سلیم اور ذیشان سمیت اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments