پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کی جیب پر ڈاکہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب کی جیب پر ڈاکہ

جماعت اسلامی کا لودھراں میں بھی احتجاجی دھرنا،فوری مہنگائی میں کمی کا مطالبہ

لودھراں (سٹی رپورٹر)مہنگائی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کا احتجاج ، مین چوک میں دھرنا دیدیا اور فوری مہنگائی میں کمی کا مطالبہ کیا۔ تفصیل کے مطابق جمعہ کی شام جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ریلوے چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنادیدیا دھرنے کے شرکا سے ضلعی امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر طاہر احمد چوہدری نے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم کے وعدے پر جماعت اسلامی نے اپنا احتجاج موخر کیا تھااب وزیراعظم کی طرف سے کوئی پیشرفت ہوتی نظر نہیں آرہی اس لیے احتجاج دوبارہ شروع کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت بڑھنے سے سب سے زیادہ غریب آدمی متاثر ہوتا ہے موجودہ پٹرول کی قیمت پر لیوی ٹیکس 125 روپے غریب آدمی کی جیب پر ڈاکہ ہے ۔اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوتا جا رہا ہے لیکن حکمران اور اشرافیہ اپنی شاہ خرچیاں کم نہیں کرتے ۔ ایک طالب علم جو کہ علم کے حصول کے لیے سفر کرتا ہے اور لیوی کی مد میں حکومت کو ایک لیٹر پٹرول پر 125 روپے لیوی ٹیکس ادا کرتا ہے ،دنیا کے کسی بھی ملک میں اس طرح کا ظالمانہ نظام نہیں ہے یہ حکمران اپنی عیاشیوں کو کم کرنے کے لیے تیار نہیں لیکن غریب آدمی پر آئے روز نئے نئے ٹیکس لگا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ائی ایم ایف ہم سے مطالبہ کرتا ہے کہ اپ ان ٹیکسوں میں مزید اضافہ کریں ۔یہ آئی ایم ایف ان کو 11 ارب روپے کے جہاز خریدنے سے منع نہیں کرتا یہ ان حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کو ختم کرنے کے لیے نہیں کہتا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...