گندم والی گولیاں نگل کر نشتر ہسپتال پہنچنے والا شخص چل بسا
ملتان ( کرائم رپورٹر ) گندم والی گولیاں نگل کر نشتر ہسپتال پہنچنے والا شخص چل بسا۔ اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔۔۔
گلگشت پولیس کو بستی نو سے نجف نے اطلاع دی کہ میرا والد رفیق جس کا ذہنی توازن درست نہیں ہے ،اس نے غلطی سے گندم والی گولیاں نگل لی ہیں جسے حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال لایا گیا جو دم توڑ گئے ۔اطلاع پر پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور تفتیش کا آغاز کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments