پنجاب میں گڈ گورننس نہ ہونے کے برابر ہے ، مظہر سیال
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل جنرل سیکرٹری مہر مظہر رخسار سیال ایڈووکیٹ نے ۔۔۔
کہا ہے کہ پنجاب میں گڈ گورننس نہ ہونے کے برابر ہے ، عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور روزمرہ ضروریات زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے عام آدمی کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ کردیا ہے ۔ غریب اور متوسط طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا دشوار ہوتا جارہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments