شاہ جمال میں ماں سے بدتمیزی کرنے والا بیٹا گرفتار
نشے میں دھت بیٹے کی بدتمیزی پر ماں نے پولیس سے مدد طلب کی تھی
وسندے والی (نامہ نگار ) تھانہ شاہ جمال پولیس نے اپنی سگی ماں کے ساتھ گالی گلوچ اور بدتمیزی کرنے والے آئس کے مبینہ عادی بیٹے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد جیل بھجوا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ جمال کی حدود میں آئس کے نشے کا مبینہ عادی نوجوان اپنی والدہ کے ساتھ مسلسل بدتمیزی اور گالی گلوچ کرتا تھا جس سے تنگ آکر متاثرہ ماں نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے مدد طلب کی۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہ جمال آفتاب شبیر پولیس نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو قابو کرکے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نشے کی حالت میں اپنی والدہ کے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا اور بعدازاں جیل منتقل کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments