بوگس چیک دینے پر بینک نادہندہ کے خلاف مقدمہ

 بوگس چیک دینے پر بینک  نادہندہ کے خلاف مقدمہ

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) نجی مائیکرو فنانس ڈیجیٹل بینک سے قرض حاصل کرنے والے نادہندہ شخص کے خلاف مبینہ بوگس چیک جاری کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔۔

، تاہم ملزم کی گرفتاری تاحال عمل میں نہیں آسکی۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 105 ڈبلیو بی کے رہائشی محمد رمضان نے نجی مائیکرو فنانس ڈیجیٹل بینک سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے قرض حاصل کیا تھا۔ جس کی واپسی ماہانہ اقساط میں طے پائی تھی۔ قرض کی جزوی ادائیگی کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 626 روپے کی رقم بقایا رہ گئی۔ بینک حکام کے مطابق محمد رمضان نے بقایا رقم جلد ادا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے بینک کو چیک جاری کیا، تاہم مقررہ تاریخ پر چیک بینک سے کیش نہ ہوسکا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...