مونڈکا : گندگی کے انبار، مکین سراپا احتجاج
مونڈکا (نامہ نگار ) ہر ماہ صفائی بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کے باوجود محلہ زرگراں میں گندگی کے انبار لگ گئے۔۔
، صفائی عملے کی مبینہ غفلت کے خلاف اہل محلہ سراپا احتجاج بن گئے ۔ تفصیل کے مطابق شہریوں میاں طیب زرگر، میاں طاہر زرگر، میاں آصف رحیم، حافظ عبدالمصطفیٰ اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مسجد خضریٰ مین بازار سے ملحق محلہ زرگراں کی گلی بڑی مارکیٹ سے ہوتی ہوئی جامع مسجد سنارے والی کے سامنے مین بازار میں نکلتی ہے ۔ گلی پہلے ہی تنگ ہے جبکہ صفائی نہ ہونے کے باعث کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جس سے پیدل گزرنا بھی دشوار ہوگیا ہے
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments