کامسیٹس یونیورسٹی:ہفتہ طلبہ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

کامسیٹس یونیورسٹی:ہفتہ طلبہ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب

مارچ پاسٹ، کھیلوں کے مقابلے ، ڈائریکٹر کیمپس نے سرگرمیوں کا افتتاح کیا

 وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں ہفتہ طلبہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامی عملے نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ جبکہ مہمان اعزاز ایجوکیشن یونیورسٹی وہاڑی کیمپس کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فاروق تھیں۔ انچارج دفتر امور طلبہ ڈاکٹر غلام مصطفیٰ شاہ نے تعارفی کلمات میں طلبہ کی سوسائٹیز اور ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت اجاگر کی۔ تقریب میں مختلف سوسائٹیز کے طلبہ نے مارچ پاسٹ کیا جبکہ ٹرافی کی رونمائی، ربن کاٹنے اور غبارے فضا میں چھوڑنے کی سرگرمیاں بھی ہوئیں۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے گیند کو ہٹ لگا کر کھیلوں کا افتتاح کیا اور کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی، جسمانی اور قائدانہ صلاحیتیں نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عمارہ فاروق نے صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کو سراہا جبکہ انہیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ افتتاحی تقریب کے بعد دوڑ اور رسہ کشی سمیت مختلف مقابلے منعقد ہوئے ۔ انتظامیہ کے مطابق ہفتہ طلبہ کے دوران کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ طلبہ میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...