ڈسٹرکٹ کونسل میں مبینہ کرپشن، اسسٹنٹ فنانس آفیسر گرفتار
پتنوں کی نیلامی میں خوردبرد کا الزام، اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرلیا
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) ڈسٹرکٹ کونسل مظفرگڑھ میں پتنوں کی نیلامی اور سرکاری رقوم میں مبینہ خوردبرد کا معاملہ سامنے آنے پر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کرکے اسسٹنٹ فنانس آفیسر طارق کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2022-23 کے دوران پتنوں کی نیلامی میں مبینہ گٹھ جوڑ کے ذریعے من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے اور سیلف ریکوری کی مد میں سرکاری رقم خوردبرد کرنے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے باعث قومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔ اینٹی کرپشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ فنانس آفیسر طارق کو گرفتار کیا جبکہ سینئر اسسٹنٹ محمد اسلم، اشفاق، الطاف حسین، خالد محمود اور دیگر ملازمین کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 409 اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 5(2) کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ نیلامی اور مبینہ خوردبرد کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments