پولیس وردی میں ملزموں کا خاتون سمیت شہری پر مبینہ تشدد
ملتان (کرائم رپورٹر)الپہ کے علاقے میں پولیس وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر خاتون سمیت شہری پر مبینہ تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔۔۔
پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ملزم فرار ہوگئے ۔محمد یار نے الپہ پولیس کو اطلاع دی کہ پولیس وردی میں ملبوس افراد اس کے گھر میں داخل ہوئے اور اس پر اور ارشاد مائی پر مبینہ تشدد کیا جبکہ جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو وردی میں ملبوس افراد وہاں سے فرار ہوچکے تھے ۔ ایس ایچ او الپہ نے شہری کے بیان کی روشنی میں واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments