مذہبی کتاب کی بے حرمتی پر خاتون گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی شجاع آباد پولیس نے مذہبی کتاب کی بے حرمتی کرنے کی اطلاع پر خاتون کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی۔
پولیس کو ڈھورے والا سے اعظم نے بتایا کہ خاتون نے مذہبی کتاب کی بے حرمتی کی جسے علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون جس کا ذہنی توازن درست نہ تھا کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کردیا۔ اور تفتیش شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments