میپکو کریش مینٹی نینس پروگرام شروع
ملتان(خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد کی ہدایت پر میپکو ریجن میں ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن، بجلی کی فراہمی میں بہتری اور آئندہ موسمِ گرما میں صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کے لئے کریش مینٹی نینس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔
پروگرام کے تحت فیلڈ سروے میں نشاندہی کئے گئے ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن، بجلی کی ہائی ٹینشن اور لو ٹینشن لائنوں کے اوپر اور قریب سے گزرنے والی درختوں کی شاخوں کی کٹائی، لائنوں کی کلیئرنس، پولز اور لائنوں کی ارتھنگ کی بہتری، فیوز ڈی سیٹس کی تبدیلی اور دو فیز پر چلنے والے ٹرانسفارمرز کی درستگی و اپ گریڈیشن کے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ بجلی کی ٹرپنگ میں کمی، وولٹیج کی صورتحال میں بہتری اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعداد میں اضافہ ممکن بنایا جا سکے ۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے سیفٹی ٹیم کے ہمراہ پیراں غائب سب ڈویژن کے علاقے پل چنے والا پیراں غائب ملتان کا دورہ کیا۔ اورکریش مینٹی نینس پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں، لائنوں کی کلیئرنس اور کام کرنے والے لائن سٹاف کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے فیلڈ میں سیفٹی ایس او پیز پر عملدرآمد چیک کیا اورموقع پر موجود ایکسین شاہ رکن عالم ڈویژن رانا محمد تنویر، ایس ڈی او سیفٹی خاور سجاد اور ایس ڈی او پیراں غائب سب ڈویژن رانا محمدعمران کو ہدایت کی کہ تمام کام مقررہ حفاظتی ضوابط کے مطابق مکمل کروائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments