ڈی پی او خانیوال کی زخمی کانسٹیبل شہزاد سپرا کے گھر آمد

ڈی پی او خانیوال کی زخمی  کانسٹیبل شہزاد سپرا کے گھر آمد

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد سرائے سدھو پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے سی سی ڈی کانسٹیبل محمد شہزاد سپرا کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ عبدالحکیم پہنچے۔۔۔

 جہاں انہوں نے زخمی اہلکار کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او محمد عابد نے کانسٹیبل محمد شہزاد سپرا کو گلدستہ اور امدادی چیک پیش کیا، جبکہ ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ ڈی پی او نے کہا کہ پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل محمد شہزاد سپرا کی بہادری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری قابل تحسین ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...