غیر حاضری پر 9 پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست

 غیر حاضری پر 9 پولیس اہلکار  ملازمت سے برخاست

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ڈی پی او محمد عابد کی زیر قیادت خانیوال پولیس میں سزا و جزا اور محکمانہ احتساب کا عمل جاری ہے۔۔۔

 ڈیوٹی سے غیر حاضری اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر آٹھ کانسٹیبلز سمیت نو پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔ آٹھ پولیس ملازمین کے تبادلے موٹروے پولیس میں کیے گئے تھے کانسٹیبل محمد عرفان خالد، محمد عمران، محمد حسین، محمد رضا، عباد علی، احتشام اظہر، ضیغم عباس اور حشمت عباس کو ملازمت سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کردیے ۔ علاوہ ازیں ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے پر ہیڈ کانسٹیبل صفدر مرتضیٰ کو بھی ملازمت سے برخاست کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...