چور زمیندار کی ایک ایکڑ فصل مکئی کی چھلیاں لے اڑے

چور زمیندار کی ایک ایکڑ فصل  مکئی کی چھلیاں لے اڑے

گگو منڈی (نامہ نگار) نواحی گاؤں 201 ای بی میں چور زمیندار محمد یاسر عرفان کی ایک ایکڑ تیار فصل مکئی سے۔۔۔

 تمام چھلیاں چوری کرکے لے گئے ۔ متاثرہ زمیندار کی اطلاع پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چور محمد یاسر عرفان کے رقبے میں داخل ہوئے اور ایک ایکڑ پر کاشت مکئی کی فصل سے تمام چھلیاں اتار کر لے گئے ۔ متاثرہ زمیندار کا کہنا ہے کہ کاشتکار پہلے ہی مہنگی بجلی، ڈیزل، بیج اور کھادوں کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں فصل کی چوری سے انہیں مزید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ 

محمد یاسر عرفان نے ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور نقصان کا ازالہ یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...