سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے قومی نصاب کی منظوری

سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے قومی نصاب کی منظوری

قومی نصاب پاکستان 2026 کا اطلاق تعلیمی سال 2027-28 سے ہوگا

ملتان (خصوصی رپورٹر)وفاقی وزارت تعلیم نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے لئے قومی نصاب پاکستان 2026 کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے ، جس کا اطلاق تعلیمی سال 2027-28 سے ہوگا۔ نئے نصاب کا نفاذ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے وفاقی تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا، جبکہ ابتدائی بچپن کی تعلیم سے پانچویں جماعت تک کے طلبہ اس سے مستفید ہوں گے ۔نئے قومی نصاب میں اردو، انگریزی اور ریاضی کو بنیادی مضامین کے طور پر شامل کیا گیا ہے ، جبکہ ابتدائی جماعتوں میں صحت و جسمانی تعلیم اور آرٹس بھی نصاب کا حصہ ہوں گے ۔ پہلی سے پانچویں جماعت تک انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کی تعلیم دی جائے گی۔نصاب کے تحت پہلی سے تیسری جماعت تک ورلڈ اراؤنڈ کے مضامین پڑھائے جائیں گے ، جبکہ چوتھی اور پانچویں جماعت میں سماجی علوم اور سائنس شامل ہوں گے ۔وفاقی وزارت تعلیم نے پنجاب سمیت تمام صوبوں کو نئے قومی نصاب پر عملدرآمد کے لئے نوٹیفکیشن ارسال کردیا ہے ۔ قومی نصاب پاکستان 2026 پاکستان نیشنل کریکولم کونسل کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...