ای چالان سے پہلے تمام سہولیات فراہم کی جائیں، تاجر رہنما
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران مین بازار غوث پورہ شاہ فیصل کالونی کی تقریب حلف برداری منعقد ہوئی۔۔
، جس میں چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے صدر ظفر اقبال صدیقی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ عہدیداران میں صدر حاجی عابد حسین، سینئر نائب صدر شہزاد انصاری، نائب صدور عامر حسین اعوان اور اویس انصاری، جنرل سیکرٹری علی حیدر انصاری، فنانس سیکرٹری ندیم فیروز اور انفارمیشن سیکرٹری توحید انصاری شامل ہیں۔تقریب کے مہمانان خصوصی چیمبر آف سمال ٹریڈرز ضلع ملتان کے صدر و ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ایوان تجارت و صنعت ملتان شیخ طاہر امجد، جنرل سیکرٹری ملتان شہر عزیز الرحمن انصاری، ملک اسلم ڈوگر، ٹکٹ ہولڈر سید بابر علی شاہ، مرزا اعجاز علی اور شیخ عبدالندیم تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال صدیقی، شیخ طاہر امجد، عزیز الرحمن انصاری اور ملک اسلم ڈوگر نے کہا کہ شہر میں ای چالان کا نظام نافذ کرنے سے پہلے شہریوں اور تاجروں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments