عزیز کو 25لاکھ کے تنازع پر قتل کیا گیا،بھائی صدیق
عمران اور اس کی اہلیہ نے قتل کو غیرت کا رنگ دیا،کارروائی کی جائے
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر) نواحی گاؤں 126 پندرہ ایل کے رہائشی محمد صدیق ولد محمد رفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی محمد عزیز، جو بینک میں ملازمت کرتے تھے ، کو عبدالحکیم میں عمران ولد محمد رفیق اور اس کی اہلیہ نے قتل کیا۔ محمد صدیق کے مطابق واقعے کو غیرت کا رنگ دیا گیا، جبکہ قتل کی اصل وجہ 25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم کا تنازع ہے ، جو ان کے بقول مقتول نے ملزمان سے وصول کرنی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رقم کے لین دین سے متعلق مکمل ریکارڈ بھی ان کے پاس موجود ہے ۔ محمد صدیق نے الزام عائد کیا کہ مقامی پولیس انہیں مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کر رہی، جس کے باعث انہوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے رجوع کیا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے دستیاب شواہد اور ریکارڈ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments