سیوریج کے گندے اور بدبودار پانی کا جوہڑ صاف کردیا گیا

سیوریج کے گندے اور بدبودار  پانی کا جوہڑ صاف کردیا گیا

جلال پور پیروالہ (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی کے نئے چیف آفیسر عثمان عبداللہ کی خصوصی دلچسپی اور نگرانی میں محلہ نقشبندیہ کے قریب طویل عرصے سے جمع سیوریج کے گندے اور بدبودار پانی کا جوہڑ صاف کر دیا گیا۔۔۔

 مذکورہ جوہڑ کے باعث اہل علاقہ شدید پریشانی کا شکار تھے اور تعفن کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ چیف آفیسر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے دن رات محنت کرکے صفائی کا کام مکمل کیا، جس سے علاقے کے مکینوں کو بڑی حد تک پریشانی سے نجات مل گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...