زکریا یونیورسٹی،لکڑی چوری کے بعد سرکاری پٹرول بھی خوردبرد
ٹرانسپورٹ افسرکیخلاف لکڑی چوری کیس کی انکوائری فیصلہ کن مرحلے میں داخل
ملتان (خصوصی رپورٹر) بہائالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں لکڑی چوری کے بعد سرکاری پٹرول کے مبینہ غیر قانونی استعمال اور خوردبرد کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا۔ یونیورسٹی کے ڈرائیور اقبال شاہ نے اپنی بس کے پٹرول کارڈ کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کرکے مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق ایک ہی بس کے پٹرول کارڈ پر مختلف اوقات میں 40 ہزار روپے سے زائد مالیت کا پٹرول درج ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، تاہم ڈرائیور کے مطابق یہ پٹرول متعلقہ بس میں نہیں ڈلوایا گیا۔ ریکارڈ کے مطابق 12 اکتوبر کو کارڈ کے ذریعے 15 لٹر جبکہ اس سے قبل 30 لٹر سے زائد پٹرول حاصل کیا گیا۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران 50 اور 60 لٹر سمیت مختلف مقدار میں پٹرول کے اندراجات بھی سامنے آئے ہیں۔ڈرائیور اقبال شاہ نے دستیاب ریکارڈ اور شواہد یونیورسٹی انتظامیہ کو پیش کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments