ملازمین کے حقوق بحال نہ ہوئے تو احتجاج کریں گے ، محبوب خان

ملازمین کے حقوق بحال نہ ہوئے  تو احتجاج کریں گے ، محبوب خان

رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے ضلعی صدر محبوب خان سمیت دیگر عہدیداران نے کہا ہے۔

 کہ پنجاب حکومت سرکاری ملازمین کے بنیادی حقوق بحال کرنے کے بجائے انہیں سڑکوں پر نکلنے پر مجبور کر رہی ہے ۔ حکومت کے فیصلوں سے ملازمین میں مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیو انکیشمنٹ، رولز 17-A، پنشن ترامیم اور 45 فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس سمیت دیگر مطالبات فوری منظور کرکے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملازمین سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پنجاب ٹیچر یونین کے صدر چوہدری شاہنواز جٹ، جنرل سیکرٹری مفتی سیف الرحمن، اپیکا تعلیم کے عہدیداران عبدالرؤف پپا، نور احمد چنہ اور کلاس فور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری محمد عامر خان بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...