بہترین کارکردگی پرپولیس اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم

بہترین کارکردگی پرپولیس اہلکاروں میں نقد انعامات تقسیم

محرر مظفر عباس کالرو اور مہر محمد کلیم سیال کی حوصلہ افزائی، خدمات کو سراہا گیا

مونڈکا (نامہ نگار) فرض شناسی، محنت، لگن اور پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے دو پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات سے نوازا۔ انعام حاصل کرنے والوں میں تھانہ شاہ جمال کے محرر مظفر عباس کالرو اور تھانہ بیٹ میر ہزار کے محرر مہر محمد کلیم سیال شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ اہلکاروں نے دورانِ ڈیوٹی محنت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمانہ امور کی انجام دہی میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں ڈی پی او مظفرگڑھ نے نقد انعامات دے کر حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ نے کہا کہ فرض شناس اور محنتی اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ایسے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ان کے جذبۂ خدمت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ دیگر اہلکاروں کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محنت اور لگن سے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...