گندم کی بوائی پر کھاد کی قیمتوں میں اضافے سے کاشتکار پریشان
یوریا کی بلیک میں فروخت ، ڈی اے پی کی مہنگائی سے پیداواری اخراجات بڑھ گئے
دھنوٹ (نامہ نگار) گندم کی بوائی کے سیزن میں کھاد کی قیمتوں میں اضافے اور یوریا کی مبینہ بلیک مارکیٹنگ نے کاشتکاروں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ یوریا کھاد بلیک میں فروخت ہونے کی شکایات ہیں جبکہ ڈی اے پی کی قیمتیں بڑھنے سے یہ کاشتکاروں کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے ۔کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ مہنگی کھاد، ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں اور بھاری بجلی کے بلوں نے پہلے ہی زرعی اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے ، جس کے باعث فصل کی کاشت مشکل ہوتی جا رہی ہے ۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر کھاد کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو گندم کی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے ۔کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر لودھراں سے مطالبہ کیا ہے کہ کھاد کی قیمتوں میں اضافے ، بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزی کا فوری نوٹس لیا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرکے کاشتکاروں کو مقررہ سرکاری نرخوں پر کھاد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments