یوسی کبیروالابنیادی سہولیات سے محروم، عوام کو مشکلات

یوسی کبیروالابنیادی سہولیات سے محروم، عوام کو مشکلات

صاف پانی، سیوریج، صحت اور تعلیم کی سہولیات ناپید، ترقیاتی پیکج کا مطالبہ

چوپڑہٹہ (نمائندہ دنیا) کبیروالا اور نواحی علاقوں کی متعدد یونین کونسلز میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ دیہی آبادیوں میں پینے کے صاف پانی، سیوریج، نکاسی آب، پختہ گلیوں، صفائی اور اسٹریٹ لائٹس سمیت دیگر سہولیات کا فقدان ہے ، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ زندگی میں مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کئی علاقوں میں گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بارش کے دوران نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے راستوں پر پانی جمع ہو جاتا ہے ۔ صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جو تعفن اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق متعدد یونین کونسلز میں تعلیمی اداروں کی کمی ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات ناکافی ہونے کے باعث مریضوں کو علاج کے لیے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے ۔ دیہی علاقوں میں مویشیوں کے علاج کے لیے بھی مناسب ہسپتال موجود نہیں۔ شہریوں نے یہ شکایت بھی کی کہ یونین کونسلوں کے سیکرٹریز اکثر دفاتر میں موجود نہیں ہوتے ، جس سے سرکاری امور متاثر ہوتے ہیں۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر خانیوال اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کبیروالا اور نواحی یونین کونسلز کا سروے کروا کر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج دیا جائے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ دیہی آبادیوں کو بھی بہتر زندگی کی سہولیات میسر آسکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...