بے قابو کار باراتیوں پر چڑھ گئی، بچوں سمیت 7افراد زخمی
ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، ڈرائیور گرفتار،کارروائی جاری
سکندرآباد (نامہ نگار) راجہ رام کے قریب ککری والا کے مقام پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڑے باراتیوں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کمسن بچی اور خواتین سمیت سات افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کا رہائشی احمد فیاض اپنی سوزوکی مہران کار پر جارہا تھا کہ اچانک گاڑی بے قابو ہوکر باراتیوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں 8 سالہ سویرا بی بی، 13 سالہ نور فاطمہ، 19 سالہ شہزاد، 30 سالہ مختیار مائی، 30 سالہ خالدہ بی بی، 40 سالہ رخسانہ بی بی اور شائستہ ریاض زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔دوسری جانب تھانہ راجہ رام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کار ڈرائیور احمد فیاض کو گرفتار کرکے گاڑی قبضے میں لے لی۔ پولیس نے واقعے کی مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments