پنک ریڑھی بازار، خریدار نہ ہونے پر خواتین دکاندار پریشان

پنک ریڑھی بازار، خریدار نہ ہونے پر خواتین دکاندار پریشان

غلط مقام کے انتخاب سے منصوبہ متاثر، بازار منتقلی اور مالی معاونت کی اپیل

وہاڑی (خبرنگار)ڈی پی ایس اسکول کی دیوار کے ساتھ قائم پنک ریڑھی بازار میں کاروبار کرنے والی خواتین نے ضلعی انتظامیہ کی منصوبہ بندی اور بازار کے مقام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامناسب جگہ پر بازار قائم ہونے کے باعث خریداروں کی آمد نہ ہونے کے برابر ہے ، جس سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین کو باعزت روزگار فراہم کرنے کا منصوبہ متاثر ہورہا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواتین دکانداروں نے بتایا کہ بازار شہر کے ایسے حصے میں قائم کیا گیا ہے جہاں خواتین کی آمدورفت بہت کم ہے ۔ وہ روزانہ صبح سے شام تک اپنی ریڑھیوں پر موجود رہتی ہیں، لیکن خریدار نہ ہونے کے باعث کاروبار نہیں چل رہا اور انہیں مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

خواتین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ پنک ریڑھی بازار کے مقام پر نظرثانی کرکے اسے مناسب اور مصروف جگہ منتقل کیا جائے ۔ اس کے علاوہ مستحق خواتین کے لیے خصوصی مالی معاونت کا اعلان کیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی کفالت کرسکیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دکاندار خواتین ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کریں تو ان کے حل کے لیے بہتر اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...